آئی جی پنجاب نے ساہیوال پولیس کوپانچ بچوں کے اغواء کا سراغ لگانے ،9اشتہاری ملزموں کی گرفتار ی کا حکم دیدیا

جمعرات 11 اگست 2016 18:25

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) انسپکٹر جنر ل پولیس پنجاب میاں مشتاق احمد سکھیرا نے ضلع ساہیوال پولیس کو پانچ بچوں کے اغواء کا سراغ لگانے اور آٹھ بچوں کے مقدمات کے نو اشتہاری ملزموں کی گرفتاری کا حکم دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی ساہیوال سے 12مارچ 2014کو اغواء ہونے والا ایک بچہ ابھی تک برآمد نہیں ہوسکااور نہ ہی پولیس ملزموں کو گرفتار کر سکی ہے جبکہ 2016میں اغواء ہونے والے چار بچوں کو بھی برآمد کرنے کا حکم دیا ہے جن میں تھانہ غازی آباد سے 5جولائی کو اغواء ہونے والا بچہ ، تھانہ فتح شیر سے 12مئی کو اغواء ہونے والا بچہ ، تھانہ یوسف ولا سے 21مارچ کو اغواء ہونے والا بچہ اور تھانہ یوسف والا سے ہی 19جنوری کو اغواء ہونے والے بچے سمیت ان درج شدہ پانچ مقدمات کے ملزموں کی گرفتاری اور ان بچوں کے اغواء کا سراغ لگانے کا حکم دیا ہے اور بچوں کے اغواء کے نو اشتہاری ملزموں کی گرفتاری کا بھی حکم دیا ہے اس سلسلہ میں ریجنل پولیس افسر ساہیوال اور ڈسٹرکٹ پولیس افسر ساہیوال کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں