ساہیوال،مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے 2 بھائیوں کو زخمی کر دیا، حالت نازک

اتوار 7 اگست 2016 17:04

ساہیوال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اگست - 2016ء) نواحی چک 6-93آر کے قریب تین ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے دو بھائیوں عثمان اور محمد اعظم کو زخمی کردیا اور نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق چک6-89آر کا محمد عثمان اپنے بھائی اعظم کے ہمراہ موٹر سائیکل پر اپنے بیمار مامو ں کی عیادت کے لیے چک 6-95آر گئے رات کو جب واپس اپنے چک آرہے تھے تو تین ڈاکوؤں نے پستول دیکھا کر روک لیا اور لوٹ مار کے لیے تلاشی شروع کی تو مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں محمد عثمان گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا اور محمد اعظم کے سر پر پسٹل کے بٹ مار مار کر بیہوش کر کے پھینک دیا اور جاتے ہوئے نقدی اڑھائی ہزار روپے اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔

پولیس فرید ٹاؤن تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں