ساہیوال،2 ڈاکوؤں نے بینک افسر سے ایک لاکھ نقدی اور موبائل لوٹ لیا

اتوار 7 اگست 2016 17:04

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اگست - 2016ء) کنال ویو کالونی ساہیوال سے بنک افسر عمران سرور سے موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے ایک لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل لوٹ لیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق مسلم کمرشل بنک کا آفیسر عمران سرور کار پر اپنے دوست کے ہمراہ نور پور سے ساہیوال آیا اور جب کار سے اتر کر اپنے گھر کنال ویو کالونی گیٹ میں داخل ہونے لگا تو اس دوران موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکو آگئے اور اسلحہ تان کر نقدی ایک لاکھ روپے اور ایک موبائل چھین لیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔پولیس غلہ منڈی تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں