ساہیوال، چھٹی جماعت کے طالبعلم کو شہریوں نے بازیاب کرالیا

اتوار 7 اگست 2016 17:04

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اگست - 2016ء) گنج شکر کالونی ساہیوال سے گیارہ سالہ بچے چھٹی جماعت کے طالب علی رضا کا اغواء شہریوں نے تعاقب کر کے خرکار گروہ کے کارندہ محمد رمضان کو پکڑکر بچے کو بازیاب کرا لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد جمیل ملک کے گیارہ سالہ بیٹے علی رضا کو اغواء کر لیا گیا جس کے بعد بچے کی تلاش جاری تھی کہ خرکار گروہ کا کارندہ محمد رمضاں بچے کو نیم بیہوشی کی حالت میں پاکپتن چوک سے ایک گاڑی میں سوار کرتے ہوئے پایا تو شہریوں نے بچے کی ایک چیخ پر اس کا تعاقب کیا توملزم بچے کو پھینک کر بھاگ کھڑا ہوا جس پر شہریوں نے تعاقب کر کے ملزم محمد رمضان کو پکڑ کر پولیس تھانہ غلہ منڈی کے سپرد کر دیا اور بچے کو بھی بازیاب کرا لیا۔

پولیس غلہ منڈی کو دوران تفتیش ملزم محمد رمضان نے انکشاف کیا کہ وہ کرم پورہ پاکپتن کا رہنے والا ہے اور بچے اغواء کر کے خرکار وں کے گروہ کو پہنچاتا ہے ۔پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے اور اہم انکشافات کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں