ساہیوال‘ نامعلوم کمسن بچی کی گلی سڑی لاش برآمد ‘ لاوارث قرار دے کر دفنا دیا گیا

ہفتہ 6 اگست 2016 19:36

ساہیوال ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 اگست ۔2016ء) 1سالہ نامعلوم کمسن بچی کی گلی سڑی نعش برآمد ‘ لاوارث قراردیکر سپرد خاک کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے نواحی گاؤں 80/5-R میں کھیتوں کے قریب سے ایک سالہ نامعلوم کمسن بچی کی گلی سڑی نعش برآمد ہوئی ہے جو تین چار پرانی معلوم ہوتی ہے جسے نامعلوم ملزمان نے فائر مار کر قتل کیا ہے ۔ بچی کے پیٹ کی انتڑیاں باہرنکلی ہوئی تھیں پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کے بعد لاوارث قرار دیکر ایدھی سنٹر کے حوالے کردی اور ایدھی سنٹر نے قبرستان ماہی شاہ میں سپرد خاک کردیا ہے تاحال بچی کے ورثاء کا سراغ نہیں مل سکا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں