ساہیوال ‘ غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کے نقشے پاس نہ کرانے اور ٹی ایم اے کو فیسیں جمع نہ کرانے پر 10ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کیخلاف مقدمہ درج۔ تفصیلا

ہفتہ 6 اگست 2016 19:36

ساہیوال ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 اگست ۔2016ء) غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کے نقشے پاس نہ کرانے اور ٹی ایم اے کو فیسیں جمع نہ کرانے پر 10ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے مختلف علاقوں میں کاروباری شخصیات نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمیں بنائیں اور ٹی ایم اے سے منظوری ٹی ایم اے سے منظوری لئے بغیر ہاؤسنگ کالونیوں میں پلاٹوں کی خریدو فروخت کا سلسلہ جاری رکھا حالانکہ کالونیوں کے مالکان نے ہاؤسنگ کالونیوں میں بنیادی سہولتیں پارک اور سڑکیں بھی نہ بنائیں اور نہ ہی ٹی ایم اے سے منظورکروائیں ۔

اس سلسلہ میں ٹی ایم اے افسران کی طرف سے کالونیوں کے مالکان کو متعدد بار وارننگ دی گئی اور اخبارات میں ا شتہارکے ذریعے عوام کو خریدو فروخت سے روکا گیا لیکن یہ سلسلہ تاحال جاری تھا۔

(جاری ہے)

اے ڈی سی ساہیوال و ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے رضوان نذیر کی ذاتی کاوش پر کمشنر ساہیوال بابر حیات تارڑ نے نوٹس لیتے ہو ئے غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کاحکم دیا جس پر ڈی سی او ساہیوال نے ڈی پی او ساہیوال سے ملاقات کرکے مقد مات درج کے اندراج کے لئے زوردیا ۔

تھانہ غلہ منڈی نے انفورسمنٹ انسپکٹر خالد ضیاء کی رپورٹ پر کالونیوں کے مالکان محمد اعجاز ‘ برہان لودھی‘ جنید خان ‘غلام مرتضیٰ‘ شیخ احمد ریاض‘ غلام مرتضیٰ ‘ذیشان ‘سردار زاہد شیخ‘ خالد ‘احسان رحمن قاری اور تھانہ فرید ٹاؤن نے بابا کریم بخش کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں