سنگدل ملزم نے ڈیڑھ سالہ بچی کو گولی مار کر لاش کپاس کے کھیت میں پھینک دی

ہفتہ 6 اگست 2016 14:56

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اگست ۔2016ء)نواحی چک 5-80آر میں کسی سنگدل نے ڈیڑھ سال کی بچی کو گولی مار کر قتل کرنے کے بعد لاش کپاس کے کھیت میں پھینک دی اور فرار ہوگیا۔مقتولہ کی لاش پولیس فتح شیر نے برآمد کر لی ،25سالہ لڑکی کو گولیاں ما ر کر قتل کرنے والے ملزم بھی ابھی تک گرفتارنہیں ہو سکے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کسی سنگدل ملزم نے ڈیڑھ سال کی بچی کو قریب سے سینہ میں گولی مار کر قتل کرنے کے بعد لاش کپاس کے کھیت میں پھینک دی لاش کو کتے گھسیٹ رہے تھے کہ دیہاتیوں نے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے بعد لاوارث قرار دیکر دفن کر ادی ہے اور پولیس فتح شیر نے قتل کا مقدمہ بجرم 302ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکااور نہ ہی بچی کے ورثاء کا سراغ چل سکا ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ دو روز قبل چک 79-80سے گزرنے والے برساتی نالہ کے قریب درخت کے نیچے پچیس سالہ لڑکی کو قتل کر کے نامعلوم ملزموں نے لاش پھینک دی تھی اس قتل کا مقدمہ تھانہ فتح شیر پولیس نے درج کر لیا تھا لیکن مقتولہ کے ورثاء اور ملزموں کا بھی ابھی تک کوئی سراغ نہیں چل سکا ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں