مولانا فضل الرحمان نے حقوق نسواں بل پنجاب پر عملدرآمد رکوا دیا ہے، صوبائی امیر کا انکشاف

پانا ما لیکس کی آڑ میں تحریک انصاف کو ملک میں انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دینگے‘اب دھرنوں کی سیاست دم توڑ چکی ہے

اتوار 31 جولائی 2016 15:08

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جولائی ۔2016ء) جمعیت علمائے اسلام (فضل الرحمن گروپ)پنجاب کے امیر ڈاکٹر مولانا محمد عتیق الرحمن نے یہاں جناح سٹریٹ پر دینی مدرسہ میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمن نے پنجاب اسمبلی کے حقوق نسواں بل کو روک کر مذہبی جماعتوں کی لاج رکھ لی ہے اور حقوق نسواں بل پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے جمعیت علمائے اسلام کی ورکنگ ریلیشن شپ جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ پانا ما لیکس کی آڑ میں تحریک انصاف کو ملک میں انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دینگے اب دھرنوں کی سیاست دم توڑ چکی ہے اور صوبہ خیبر پختونخواہ میں اگلی حکومت جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمن کی ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دینی قوتوں کو متحد کرنے کے لیے جمعیت علمائے اسلام جلد ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنے میں کامیاب ہو جائیگی ۔اس سلسلہ میں رابطے ہوچکے ہیں اس موقعہ پر جمعیت علمائے اسلام پنجاب کے سیکر ٹری اطلاعات ملک محمد اقبال اعوان ، ڈپٹی سیکر ٹری قاری محمد ابراہیم ، ضلعی امیر مولانا عبدالحمید تونسوی ، سیکر ٹری حاجی ضیاء الحق نے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ سات اور آٹھ اپریل 2017جمعیت علمائے اسلام کے بین الاقوامی علماء کنویشن کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہے اور اس سلسلہ میں ضلعی اور ڈویژنل تنظیمیں فعال کردار ادا کریں گی اور اس کنویشن کی کامیابی کے لیے بھر پور تعاون کیا جائے گا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں