تین افراد کے قاتل کو کل سنٹرل جیل میں پھانسی دی جا ئیگی

منگل 26 جولائی 2016 14:38

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء) سنٹرل جیل ساہیوال میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کے قاتل سزائے موت کے قیدی غلام مصطفی رانا کو بدھ کو پھانسی دے دی جائیگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق غلام مصطفی رانا نے 9مئی 1992کو گلشن اقبال لاہور میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ایک ہی خاندان کے تین افراد مسماة صبیحہ بی بی اور اس کے دو بچوں عامر اور عطار کو قتل کر کے لوٹ کر فرار ہو گیا تھا ‘ پولیس تھانہ گلشن اقبال نے مقدمہ درج کر کے ملزم غلام مصطفی رانا کو گرفتار کر لیا تھا اور 13اپریل 1993کوفوری سماعت کی خصوصی عدالت کے جج مسٹر جسٹس گل باز خاں نے ملزم غلام مصطفی رانا کو تین مرتبہ سزائے موت کا حکم سنایا تھا جس کے بعد مجرم نے سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی جسے 27مارچ 1994کو مسترد کر دیا گیا جس کے بعد 6مئی 2015کو صدر پاکستان نے مجرم کی رحم کی اپیل مسترد کر دی تھی مجرم کی سزا پر عملدرآمد کے لیے پانچ مرتبہ تاریخ مقرر کی گئی مگر ہر بار پھانسی مقتول خاندان کے وارث عقیل باری سے صلح کی بنیاد پر ٹل جاتی رہی اب عدالت نے 27جولائی کو مجرم کو تختہ دار پر لٹکانے کے لیے بلیک وارنٹ جاری کر دیا ہے تاکہ سزاے موت پر عملدرآمد ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں