تعلیمی بورڈ ساہیوال نتائج کمیٹی پر افسروں کے قبضہ گروپ کے من پسند پوزیشنیں دلوانے پر احتجاج

پیر 25 جولائی 2016 16:19

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جولائی۔2016ء) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈ ری ایجوکیشن ساہیوال میں نتائج کمیٹی پر افسروں کے قبضہ گروپ نے نتائج پر اثراندار ہونے کا سلسلہ دوسرے سال بھی جاری رکھا میٹرک کے نتیجہ میں نویں جماعت میں 99%فیصد نمبر لینے والے ہونہار طلباء اور طالبات کو نظر اندار کر کے مخصوص مفادات کی خاطر دیپالپور کے طلبہ اور طالبات کو اعلیٰ پوزیشنیں دلوانے میں کامیاب ۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ساہیوال کے نتائج مرتب کرنے والی کمیٹی پرایک علاقہ کے افسروں کا ایک گروپ عرصہ تین سال سے قابض ہے اور وہ میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے موقعہ پر اپنی مرضی کے طلبہ اور طالبات کو پوزیشنیں دلواتا ہے یہ بات میٹرک کے موجودہ نتائج کے سامنے آنے کے بعد آئی کیونکہ جب نویں جماعت کے امتحان میں ساہیوال کے جن بچے اور بچیوں نے 99%فیصد تک نمبر لیے اور جن بچوں نے 95سے97فیصد نمبر حاصل کیے ان کو نتائج کمیٹی کے قبضہ گروپ نے مخصوص مفادات کے تحت 99فیصد نمبر لینے والے بچوں اور بچیوں کو پیچھے ڈال کر من پسند طلباء اور طالبات کو نتائج میں پہلی پوزیشنیں دلوا دیں ۔

(جاری ہے)

جس پر ہونہار طلباء اور طالبات کے والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور ہونہار طلبہ اور طالبات بد دلی کا شکار ہیں اور بورڈ کی اس روش پر سخت حتجاج کر رہے ہیں۔ ضلع ساہیوال اور ضلع پاکپتن کے تعلیمی اداروں کے سربراہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ بورڈ کے ذمہ دار افسران کومعطل کر کے تحقیقات کرائی جائے۔ ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں