ساہیوال میں ڈاکوؤں نے 17لاکھ 64ہزار روپے کی نقدی، موٹر سائیکل، ٹریکٹر ٹرالی اور 541من مکئی لوٹ لی

Malik Usman ملک عثمان اتوار 24 جولائی 2016 16:13

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جولائی- 2016ء) یہاں نوا ح میں ڈاکہ کی تین وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں نے ایک موٹر سائیکل ،ایک ٹریکٹر ٹرالی، 541من مکئی اور 17لاکھ 64ہزار روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ساہیوال عارف والا روڈ پر گگو منڈی کا بیوپاری سیف الرحمن اپنی ٹریکٹر ٹرالی 9164ایس ایل ایم پر 541من مکئی لوڈ کر کے ساہیوال سپریم فیلڈز کی طرف آرہا تھا کہ چک 9-107ایل کے قریب تین ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ٹریکٹر ٹرالی ، 541من مکئی اور 17لاکھ6ہزار روپے کی نقدی لوٹ کر ٹریکٹر ٹرالی سمیت فرار ہو گئے ۔

اور اسے باندھ کر کپاس کے کھیت میں پھینک گئے ۔ دو ڈاکوؤں نے جوھر ٹاؤن کے قریب ایک دکاندار شہباز فرید سے اس کی موٹر سائیکل بلا نمبری ہنڈا 70 ،52ہزار روپے کی نقدی اور موبائل چھین لیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

ساہیوال محمد پور روڈ پر محمد پور پولیس چوکی کے قریب ایک دکاندار محمد اشفاق سے دو ڈاکوؤں نے پستول دیکھا کر نقدی پانچ ہزار روپے چھین لی اور موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔

پولیس تھانہ غلہ منڈی نے ایک ڈاکو ناظم نامی اور پولیس بہادر شاہ نے ایک ڈاکو شہزاد نامی کو گرفتار کر لیا ہے ا ن ڈاکوؤ ں نے موٹر سائیکل ڈکیتی اور نقدی چھیننے کی وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے۔ پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم ، تھانہ غلہ منڈی اور تھانہ بہادر شاہ پولیس نے تین مقدمات 397-392اور382درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں