ساہیوال ‘ناجائز طورپر حراست میں رکھنے پر ایس ایچ او سمیت 2 افسران کے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ 23 جولائی 2016 21:34

ساہیوال ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جولائی ۔2016ء) ناجائز طورپر حراست میں رکھنے پر ایس ایچ او سمیت 2 افسران کے خلاف مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 1سال قبل اس وقت کے ایس ایچ او وحید خان اور ٹی اے ایس آئی شکیل نے ایک شخص چوہدری ذوالفقار پر بجرم 406ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتارکیا اور ناجائز طورپر حراست میں رکھا ۔ چوہدری ذوالفقار کی درخواست پر ڈی ایس پی سٹی ضیاء الحق نے اختیارات سے تجاوز کرنے پر دونوں ملزمان کے خلاف 155/C پولیس آرڈر 2002کے تحت تھانہ سول لائن میں رپورٹ کی ۔ پولیس تھانہ سول لائن نے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں