ساہیوال، رکشہ ڈرائیور نے بیوی کے بے عزت کرنے پر زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

ہفتہ 23 جولائی 2016 15:09

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) بکر منڈی ساہیوال کے رکشہ ڈرائیور قمر عباس نے بیوی سے جھگڑ کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق قمر عباس جو کہ پانچ بچوں کا باپ تھا اسکااسکی بیوی نسیم بی بی سے جھگڑا ہو گیا جس نے روٹھ کر سول ہسپتال ساہیوال میں ایک کواٹر کرائے پر لیکر اپنی بچیو ں کے ساتھ رہائش رکھ لی اور نسیم نے اپنی دو بیٹیوں کو نرسنگ کلاس میں ایف ایس سی کے بعد داخل کرا دیا اور دونوں بچیاں نرسنگ کی تعلیم حاصل کر رہی ہے جمعہ کی رات قمر عباس اپنی بچیوں سے ملنے آیا تو اس کی بیوی نسیم بی بی نے اسے بے عزت کیا اور اسے علیحدگی کیلئے عدالت میں دعویٰ کرنے کی دھمکی دیدی جس پر دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں جسے فوری طور پر اس کے والدین نے سول ہسپتال ساہیوال پہنچایا مگر وہ دم توڑ گیا۔

پولیس فتح شیر نے لاش تحویل میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں