شراب فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جا ری

جمعرات 21 جولائی 2016 21:37

ساہیوال۔21 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جولائی ۔2016ء ) شراب فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ‘93لیٹرشراب 5پسٹل وگولیاں برآمد ‘13ملزمان گرفتار۔

(جاری ہے)

پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران محلہ فرید گنج و سندھی محلہ میں چھاپے مار کر عاشق سے 20لیٹرشراب ‘عمران عرف کالو سے 10لیٹر‘ حسنین عرف چندو سے11لیٹر‘ 82/6-Rمیں عبدالرزاق سے 15لیٹر ‘103/7-Rعبدالستار سے5لیٹر‘ 74/5-Lمیں علی شیر سے30لیٹر اور 53/5-Lمیں کامران سے5لیٹراور اقبال سے7لیٹرشراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

پولیس نے مختلف مقامات پر ارشد ‘گلفام ‘دانش ‘مجدد ‘مدثر اور امانت علی کو گرفتارکرکے ا ن کے قبضہ سے5پسٹل اور گولیاں برآمدکرلیں۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں