غیرقانونی گیس ریفلنگ کرنے پر دو افراد کے خلاف مقدمات درج

جمعرات 21 جولائی 2016 21:35

ساہیوال۔21 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جولائی ۔2016ء ) سول ڈیفنس آفیسر نے غیرقانونی طورپر گیس ریفلنگ کرنے والے دو افراد کے خلاف کارروائی کرکے مقدمات درج کرالئے۔ دونوں ملزمان محمد ارشد اور طیب جی ٹی روڈ باہر والا اڈا کے قریب بغیر لائسنس غیر قانونی طورپر گیس ریفلنگ کا دھندا کررہے تھے کہ سول ڈیفنس آفیسر وقار اکبر نے کارروائی کرتے ہو ئے ان کے خلاف مقدمات درج کروالئے۔

(جاری ہے)

ساہیوال اور گردونواح میں درجنوں مقامات پر بغیر لائسنس غیرقانونی طورپر گیس ریفلنگ کا دھندا جاری ہے اور سول ڈیفنس آفیسر نے اپنی آنکھیں بند کررکھی ہیں اور محدود پیمانے پر کارروائی کرکے اپنے اعلیٰ افسران کو کارکردگی دکھا کر شاباش لے رہے ہیں جبکہ مخصوص گیس ریفلنگ کرنے والوں کو مذکورہ آفیسر تحفظ دے رہاہے۔ شہریوں نے ساہیوال اور گردونواح میں غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کریک ڈاؤن کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں