ایمبولینس ٹرالے سے ٹکرا نے سے 4 افرادز خمی

جمعرات 21 جولائی 2016 21:35

ساہیوال۔21 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جولائی ۔2016ء ) ڈیڈ باڈی لے جانے والی ایمبولینس ٹرالے سے ٹکرا گئی‘ ایمبولینس میں سوار4 افرادز خمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کی ایک ایمبولینس ڈیڈ باڈی لیکر بہاولنگر جارہی تھی کہ ساہیوال عارفوالہ روڈ پر اڈہ شیریں والا موڑ کے قریب ایک ٹرالر سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں ایمبولینس میں سوار کامران ‘جاوید ‘سفیان اور تحسین زخمی ہو گئے جنہیں اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کے عملہ نے شدید زخمی کو طبی امداد دیکر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں