بچیوں کی تعلیم وقت کی اہم ضرور ت ہے، ملک ندیم کامران

حکومت پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے دور رس اقدامات اٹھا رہی ہے، وزیرزکوۃ وعشر پنجاب

بدھ 20 جولائی 2016 18:55

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جولائی ۔2016ء) صوبائی وزیر زکوٰۃ و عشر ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ بچیوں کی تعلیم وقت کی اہم ضرور ت ہے اور ایک بچی کی تعلیم سے پورے خاندان کو سنوارا جا سکتا ہے ۔نوجوان نسل کو بہتر تعلیم دے کر ہی ملک کی ترقی کا مقصدحاصل ہو سکتا ہے جس پر سب سے زیادہ توجہ دی جانی چاہیے۔وہ یہاں ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔

ممبر صوبائی اسمبلی محمد ارشد ملک،چیئر مین بورڈ داکٹر انوار احمد ،کنٹرولر امتحانات طاہر حسین جعفری اور انعامات حاصل کرنیوالے طلباء و طالبات ،ان کے والدین اور اساتذہ کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے دور رس اقدامات اٹھا رہی ہے تا کہ ملک سے گربت بیروزگاری اور جہالت کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔

انہوں نے پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت ان کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں یورپ کی بہترین یونیورسٹیوں کا دورہ کرواتی ہے تا کہ ان کے ویژن میں اضافہ ہو ۔تقریب میں عائشہ مریم کو پہلی ،نشاط ارشاد اور طاہرہ نوید کو دوسری اور صدیقہ جاوید کو تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر اور اول ،دوم اور سوم کے انعامات دیے گئے۔

نتائج کے مطابق 60186 طلباء و طالبات نے میٹرک کا امتحان دیا جن میں سے 44418 پاس ہوئے ۔اس طرح شرح 73.8 فیصد رہی ۔ڈویژنل پبلک سکول ساہیوال کی فذانعیم نے 1078 نمبر ھاصل کر کے بورڈ میں چوتھی جبکہ سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔بورڈ ذرائع کے مطابق میٹرک کا ضمنی امتحان 2016 ء 10 ستمبر سے شروع ہو گا جس کیلئے بغیر لیٹ فیس داخلہ جمع کروانے کی آخری تاریخ 8 اگست مقرر کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں