ساہیوال‘روٹھی بیوی کو منانے جانے والے خاوند کاطلاق مانگنے پر بیوی پر چھر ی سے حملہ ‘شدید زخمی کردیا ‘ملزم گرفتار

بدھ 20 جولائی 2016 17:58

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جولائی ۔2016ء) روٹھی بیوی کو منانے جانے والے خاوند نے طلاق مانگنے پر بیوی کو چھر یاں مار کر شدید زخمی کردیا ‘ ملزم گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق 92/9-L کی رہائش خاتون سونیا بی بی کی 4سال قبل 110/9-L کے رہائشی محمد کمیر کے ساتھ شادی ہوئی چند روز قبل گھریلو ناچاقی پر سونیا بی بی اپنے میکے گھرواپس آگئی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ رات محکمہ کمیر اسے منانے آیا اور منت سماجت کے بعد اسے ساتھ چلنے کو کہا لیکن اس کی بیوی راضی نہ ہوئی اور طلاق مانگی جس پر محمد کمیر طیش میں آگیا اور چھریوں کے وار کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔ زخمی خاتون کو ٹیچنگ ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے جہاں پر اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے زخمی خاتون کے خاوند محمد کمیر کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں