بچیوں کی تعلیم وقت کی اہم ضرور ت ہے اور ایک بچی کی تعلیم سے پورے خاندان کو سنوارا جا سکتا ہے ‘ نوجوان نسل کو بہتر تعلیم دیکر ہی ملک کی ترقی کا مقصد حاصل ہو سکتا ہے جس پر سب سے زیادہ توجہ دی جانی چاہیے

صوبائی وزیر زکوٰۃ و عشر ملک ندیم کامران کامیٹرک میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلبا کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب

بدھ 20 جولائی 2016 17:57

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جولائی ۔2016ء) صوبائی وزیر زکوٰۃ و عشر ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ بچیوں کی تعلیم وقت کی اہم ضرور ت ہے اور ایک بچی کی تعلیم سے پورے خاندان کو سنوارا جا سکتا ہے ۔ نوجوان نسل کو بہتر تعلیم دیکر ہی ملک کی ترقی کا مقصد حاصل ہو سکتا ہے جس پر سب سے زیادہ توجہ دی جانی چاہیے۔وہ یہاں ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔

ممبر صوبائی اسمبلی محمد ارشد ملک،چیئر مین بورڈ داکٹر انوار احمد ،کنٹرولر امتحانات طاہر حسین جعفری اور انعامات حاصل کرنیوالے طلباء و طالبات ‘ان کے والدین اور اساتذہ کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے دور رس اقدامات اٹھا رہی ہے تا کہ ملک سے غربت بیروزگاری اور جہالت کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔

انہوں نے پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت ان کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں یورپ کی بہترین یونیورسٹیوں کا دورہ کرواتی ہے تا کہ ان کے ویژن میں اضافہ ہو ۔تقریب میں عائشہ مریم کو پہلی‘نشاط ارشاد اور طاہرہ نوید کو دوسری اور صدیقہ جاوید کو تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر اور اول‘دوم اور سوم کے انعامات دئیے گئے۔نتائج کے مطابق 60186 طلباء و طالبات نے میٹرک کا امتحان دیا جن میں سے 44418 پاس ہوئے ۔اس طرح شرح 73.8 فیصد رہی ۔ڈویژنل پبلک سکول ساہیوال کی فزانعیم نے 1078 نمبرحاصل کر کے بورڈ میں چوتھی پوزیشن حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں