ساہیوال، گورنمنٹ ہائی سکول ہڑپہ کا ساتویں جماعت کا طالبعلم بجلی کا جھٹکالگنے سے جاں بحق

پیر 18 جولائی 2016 16:32

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) نواحی چک 10-1ایل میں گورنمنٹ ہائی سکول ہڑپہ کا طالب علم دانش انور بجلی کا جھٹکا لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق محمد انور کا بیٹا دانش انور گھر پر بجلی کے پنکھا کا سوئچ ساکٹ میں لگا کر چلانے لگا تو اسے بجلی کا شدید جھٹکا لگا جسے فوری طور پر بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا مگر وہ دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں