قادر آباد کول پاور پراجیکٹ زیر تعمیر ٹاور سے گر کر مزدور شدید زخمی

اتوار 17 جولائی 2016 16:28

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جولائی ۔2016ء) قادر آباد کول پاور پراجیکٹ ساہیوال میں زیر تعمیر ٹاور سے گر کر ایک مزدور محمدطاہر شدید زخمی ہو گیا جسے بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویش ناک ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مزدور دوسرے مزدوروں کے ہمراہ ٹاور پر کام کر رہے تھے کہ اس کا پاؤں پھسل گیا اور وہ نیچے گر گیا اور شدید زخمی ہو گیا ۔جسے ریسکیو1122کی گاڑی نے سول ہسپتال داخل کرا دیا ہے۔ اس حادثہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں