نئی آبادی میں نوجوان محمد عثمان کو گولی ماردی گئی

ہفتہ 16 جولائی 2016 17:29

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جولائی ۔2016ء) گلی نمبر 2، نئی آبادی ساہیوال میں ایک نوجوان محمد عثمان کو گولی مار دی گئی جسے شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ محمد عثمان اپنے گھر کے باہر دوستوں کے ساتھ بیٹھا تھا کے اسے نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا اور فرا ر ہو گئے۔ پولیس فتح شیر نے موقعہ پر پہنچ کر تفتی شروع کر دی ہے تاہم فائرنگ کے واقعہ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔اور نہ ہی پولیس ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار کر سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں