محکمہ مال کے پٹواری اشفاق احمد کے خلاف 69ہزار روپے رشوت لینے کا مقدمہ درج۔

ہفتہ 16 جولائی 2016 17:29

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جولائی ۔2016ء) انسداد رشوت ستانی پولیس ساہیوال نے 69ہزار روپے کی رشوت لینے کے الزام میں محکمہ مال کے پٹواری اشفاق احمد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عرصہ ایک سال قبل چک 14-25ایل کے پٹواری اشفاق احمد نے اسی چک کے زمیندار ظہور حسین کے وراثتی اراضی کے انتقال کے لیے 69ہزار روپے کی رشوت تحصیلدار اور قانون گو کے نام پر لیکر ہڑپ کر لی اور وراثتی انتقال بھی درج نہ کیا ۔

ظہور حسین کی درخواست پرڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن کے حکم پر انکوائری کے بعدرشوت لینے کا الزام ثابت ہونے پر اینٹی کرپشن پولیس ساہیوال نے پٹواری اشفاق احمد کے خلاف مقدمہ 161ت پ اور 5/2/47پی سی اے درج کر لیا ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں