والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ 22سالہ نوجوان اور بیوی کے روٹھنے پر امام مسجد نے زہریلی گولیاں کھا لیں ، دونوں جاں بحق

ہفتہ 16 جولائی 2016 17:29

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جولائی ۔2016ء) والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ ایک نوجوان اور بیوی کی ناراضگی سے دلبرداشتہ ہوکر ایک نوجوا ن اور ایک امام مسجد نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔چک 6-90آر کے غلام نور کے بائیس سالہ بیٹے آصف نے والدین کی طرف سے اس کے کھیتی باڑی کے کام میں دلچسبی نہ لینے پر بار بار کی ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آکر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھالیں جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی جسے سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہا ں وہ دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

چک 60کے امام مسجد خطیب مولانا زاہد پرویز چالیس سالہ کی بیوی بار بار روٹھ کر میکے چلی جاتی اور وہ اپنے باپ عبدالمجید کو بھیج کر پنچائیت کے ذریعے واپس لاتا جس پر اس کے باپ نے اسے وارننگ دی کہ اگر اب اس کی بیوی روٹھ کر میکے گئی تو وہ منا کر نہیں لائیگا۔ لیکن گزشتہ روز میاں بیوی میں پھر جھگڑا ہو گیا اور وہ روٹھ کر میکے چلے گئی جس پر دلبرداشتہ ہوکر مولانا زاہد پرویز نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں جسے بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال عارف والا اور اس کے بعد سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا لیکن وہ دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں