ساہیوال، ساس بہو کی لڑائی ،ٹی ایم اے ملازم نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

جمعہ 15 جولائی 2016 18:31

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جولائی ۔2016ء) نواحی چک 5-82ایل میں ساس بہو کی لڑائی سے تنگ آکر ٹی ایم اے ساہیوال کے ملازم مشتاق احمد نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا متوفی ایک بچے کا باپ تھا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسی چک کے نیاز احمد اگوانہ کا چالیس سالہ بیٹا مشتاق احمد جو کہ ٹی ایم اے ساہیوال میں ڈیلی ویجز پر ملازمت کر رہا تھا لیکن اس کی بیوی اور ماں کی آپس میں ان بن تھی جب وہ گھر جاتا تو دونوں ایک دوسری کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیتی تھی آج جب وہ جوگی چوک میں اپنی ڈیوٹی سے فارغ ہو کر گھر پہنچا تو دونوں ایک دوسری سے جھگڑ رہی تھیں مشتاق احمد نے روکا تو ماں نے رن مرید کا الزام لگایا اور بیوی نے ماں کے کہنے پر تشدد کرنے کا الزام لگا دیا جس پر دلبرداشتہ ہوکر مشتاق احمد نے لائسنسی پسٹل سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔

یوسف والا پولیس نے لاش تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں