ساہیوال ، وین کی ٹرک سے ٹکر کے نتیجہ میں لیڈیز کانسٹیبل سمیت 4اہلکار زخمی

جمعرات 14 جولائی 2016 22:16

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جولائی ۔2016ء ) وین کی ٹرک سے ٹکر کے نتیجہ میں لیڈیز کانسٹیبل سمیت 4اہلکار زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق صادق آباد سے لاہور جانے والی وین جس میں لیڈیز کانسٹیبل سمیت دیگر اہلکار سوار تھے ٹول پلازہ ہڑپہ کے قریب گندم سے لوڈ ٹرک کے پیچھے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں لیڈیز کانسٹیبل ندا فاطمہ ‘ نسیم جاوید ‘فیاض وغیرہ 4اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 نے طبی امداد دیکر فارغ کردیا۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ مناواں پولیس صادق آباد کسی ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ سے واپس جارہی تھی کہ ڈرائیور کو اونگھ آنے کے باعث وین ٹرک سے ٹکرا ئی جس سے 4اہلکار زخمی ہو ئے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں