ساہیوال ،ریلوے لائن کراس کرتے ہو ئے ماں بیٹی ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق

جمعرات 14 جولائی 2016 22:16

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جولائی ۔2016ء ) ریلوے لائن کراس کرتے ہو ئے ماں بیٹی ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق ہو گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق چشتیاں کی رہائشی 50سالہ خاتون حلیماں بی بی 16سالہ بیٹی ظفراں بی بی اور دیگر بچوں کے ہمراہ موٹرسائیکل رکشہ پر اپنے رشتہ داروں کو ملنے آرہی تھی کہ گیمبر کے قریب ریلوے لائن کراس کرتے ہو ئے لاہور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس کی زد میں آگئیں جس کے نتیجہ میں ماں بیٹی دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ دیگر بچے معجزانہ طورپر محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ یوسف والا نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں