ساہیوال، بھائی سے جھگڑ کر آئل ڈیلر نے زہر کھا کر خود کشی کر لی

جمعرات 14 جولائی 2016 21:45

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جولائی ۔2016ء) نواحی چک 12-87ایل میں بھائی سے جھگڑ کر ایک آئل ڈیلر سبحانی نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسی چک کے مقبول کے بیٹے سبحانی کا اس کے بڑے بھائی سے جھگڑا ہوگیا جس پر بڑے بھائی کے ایما پر باپ مقبول احمد نے اسے جائیداد سے عاق کرنے کی دھمکی دی جس پر دلبرداشتہ ہو کر سبحانی نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالیں جسے بیہوشی کی حالت میں ہسپتال لایا گیا مگر وہ دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں