بجلی کا جھٹکا لگنے سے واپڈا کا لائن مین جاں بحق

جمعرات 14 جولائی 2016 16:53

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جولائی۔2016ء) نواحی چک 9-111ایل کے قریب بجلی کے پول سے بجلی کا جھٹکا لگنے سے واپڈا کا لائن مین مبشر حسین جاں بحق۔

(جاری ہے)


تفصیلات کے مطابق واپڈا میپکو نور پور سیکشن کا لائن مین بجلی کے کھمبا پر چڑھ کر بجلی کی سپلائی لائن کو درست کر رہا تھا کہ اس دوران اوپر سے گزرنے والی 11کے وی لائن سے اسے بجلی کا جھٹکا لگا اور کھمبے سے گر گیا جسے بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا مگر وہ دم توڑ گیا ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں