قبضہ اور ڈکیتی کے مبینہ مقدمہ میں سابق تحصیل ناظم کی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتار ی منظور

پولیس فرید ٹاؤن نے اس مقدمہ کے نو ملزموں کو گرفتار کر لیا

جمعرات 14 جولائی 2016 16:51

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جولائی۔2016ء) ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال مسز افشاں اعجاز صوفی نے ڈکیتی اور قبضہ کے مقدمہ میں مسلم لیگ (ق)ضلع ساہیوال کے صدر اور سابق تحصیل ناظم رانا عامر شہزاد کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری 21جولائی تک منظور کر لی ہے اور پولیس فرید ٹاؤن سے مقدمہ کا ریکار ڈ طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے مطابق نجی بنک کے ڈائریکٹر مرزا اظہر سے سابق تحصیل ناظم رانا عامر شہزاد کا زمین کا تنازعہ تھا اور 5جولائی کو چک 6-88آر میں زمین پر قبضہ کی کوشش کے دوران ہنگامہ آرائی میں 20من گندم اور ہزارو روپے کی نقدی دونوں گروپوں کے درمیان تصادم کے درمیان لوٹ لی گئی جس پر مرزا اظہر کی رپورٹ پر پولیس فرید ٹاؤن نے مقدمہ 511-447-397-395ت پ رانا عامر شہزاد سمیت بائیس افراد کے خلاف درج کر لیا اور پولیس نے 9ملزموں ڈاکٹر مدثر ، شاہد ، وقاص، اللہ رکھا، حنیف، لیاقت، ذوالفقاراور ان کے دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا اور رانا عامر شہزاد نے عدالت سے عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر الی پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں