گیمبر ٹول پلازہ کے قریب عوام ایکسپریس کی زد میں آکر ماں بیٹی جاں بحق

جمعرات 14 جولائی 2016 16:51

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جولائی۔2016ء) گیمبر ٹول پلازہ کے قریب عوام ایکسپریس کے نیچے آکر ماں بیٹی جاں بحق۔ واقعات کے مطابق چشتیاں کے جان محمد کا بیٹا اور بھتیجا ظہیر لاہور میں رکشہ چلاتے تھے ظہیر اپنا رکشہ لیکر چشتیاں آیا ہوا تھا جب وہ لاہور جانے لگا تو اس کی چچی حلیمہ اور سولہ سالہ ظفرا ں بھی اس کے ساتھ لاہور کے لیے رکشہ میں جا رہے تھے جب بدھ کی رات بارہ بجے گیمبر ٹول پلازہ پر پہنچے تو حلیمہ اور اس کی بیٹی ظفرا ں نے خواہش ظاہر کی کہ وہ رفعہ حاجت کے لیے جانا چاہتی ہیں جس پر ظہیر نے رکشہ روک دیا دونوں ماں بیٹی ٹول پلازہ کے قریب ریلوے لائن عبور کر کے رفعہ حاجت کے لیے گئیں تو واپس ریلوے لائن عبور کر رہی تھی کہ لاہور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس کی زد میں آکر دونوں کی لاشوں کے ٹکرے بکھر گئے اور موقعہ پر ہی جاں بحق ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

ریلوے پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیااور حادثہ کی تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں