ہڑپہ کے قریب پولیس وین اور ٹرک میں تصادم ، 6اہلکارز خمی

جمعرات 14 جولائی 2016 11:32

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جولائی۔2016ء) ہڑپہ کے قریب پولیس وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 6اہلکار زخمی ہو گئے نجی ٹی وی کے مطابق پولیس پارٹی چھاپے کے بعد صادق آباد سے لاہور آرہی تھی کہ ہڑپہ کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے جا ٹکرائی جس کے باعث پولیس وین میں سوار 6اہلکارز خمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

اہلکاروں میں گاڑی کا ڈرائیور بھی شامل ہے جس کو زیادہ زخم آئے ہیں۔ واقعے کے بعد ریسکیوکو طلب کیا گیا جنہوں نے زخمی اہلکاروں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا تاہم واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ٹرک بھی پولیس کی تحویل میں ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں