جھولے ٹوٹنے کا حادثہ ، ناقص انتظامات پر نرسنگ سپرنٹنڈنٹ ، تین نرسنگ سسٹرز، ایک سٹاف نرس کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

بدھ 13 جولائی 2016 19:24

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جولائی ۔2016ء) جھولے ٹوٹنے کے حادثہ کے موقعہ پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا 8جولائی کو سول ہسپتال ساہیوال کے دورہ میں مریضوں سے ناروا سلوک اور ناقص سرجیکل وارڈوں کے انتظامات کی بنا پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کی نرسنگ سپرنٹنڈنٹ نسیم شفیع اور دیگر تین نرسنگ سسٹروں سلامتی بیگم ، مسز بلقیس کمال اورمسز نذیرا ں کے علاوہ سٹاف نرس سلمےٰ کے خلاف محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے او ایس ڈی بنادیا گیا ہے اور ان کی خدمات سیکر ٹری صحت کے سپرد کر دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شاہد نذیر کو وزیر اعلیٰ نے پہلے ہی معطل کر دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں