ساہیوال، بین الاقوامی معیار کے جدید ترین سرکاری خدمت سنٹر کی تعمیر کا کام تکمیل کے آخری مرحلہ میں داخل

منگل 12 جولائی 2016 21:41

ساہیوال، بین الاقوامی معیار کے جدید ترین سرکاری خدمت سنٹر کی تعمیر کا کام تکمیل کے آخری مرحلہ میں داخل

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جولائی ۔2016ء) حکومت پنجاب کی طرف سے عوامی خدمت کا عظیم الشان منصوبہ ای خدمت سنٹر ساہیوال میں عنقریب کام شروع کر رہا ہے جس میں عالمی معیار کی جدید ترین سہولتیں میسر ہیں ۔اسے عوام الناس کیلئے فنکشنل کرنے کی غرض سے کمشنر بابر حیات تارڑ نے آج اس کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ مختلف سرکاری محکموں کی 16 اقسام کی خدمات کم سے کم وقت میں میسر ہوں گی جن میں شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،ڈرائیونگ لائسنس ،گاڑیوں کی رجسٹریشن ،فرد ملکیت کا اجراء اور جملہ سرکاری واجبات اور بلوں کی وصولی شامل ہے جبکہ تمام شیڈول بینکوں کے اے ٹی ایم بوتھ بھی کام کریں گے ۔

واضح رہے کہ لاہور ،راولپنڈی اور سرگودھا کے بعد ساہیوال میں کام شروع کرنے والا یہ ای خدمت سنٹر پہلے سے کام کرنے والے مراکز سے کئی گنا زیادہ بہتر اور تیز خدمات مہیا کرے گا جس کا ریکارڈ اعلیٰ سرکاری حکام سمیت تمام شہری اور درخواست دہندہ کو دستیاب ہو گا ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں کمشنر ساہیوال بابر حیات تارڑ نے آج اپنے دفتر میں 7 کروڑ روپے کی مالیت سے مکمل ہونے والے جمنازیم کی تکمیل اور کارکردگی پر تفصیلی معلومات حاصل کیں ۔

انہوں نے کہا کہ جدید سپورٹس کی سہولتوں اور جسمانی فٹنس کیلئے بنائے جانیوالے مذکورہ جمنازیم کو ہر لحاظ سے ایک بہترین ادا رہ ہونا چاہیے ۔اس میں دستیاب سہولتوں کی فراہمی کیلئے تمام شعبوں کو پائیدار اور تسلی بخش بنایا جائے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ حبیب جیلانی وینس ،ایس ای بلڈنگ نعیم بٹ اور ڈسٹرکٹ آفیسر سپورٹس اکبر مراد کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں