وزیر اعلیٰ پنجاب نے معطل افسروں ڈی سی او آصف اقبال ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شفیق ڈوگر اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شاہد نذیر کو فوری چارج چھوڑنے کا حکم

اتوار 10 جولائی 2016 17:55

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 جولائی- 2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے آج کمشنر آفس ساہیوال میں وڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر ساہیوال آصف اقبال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پارکس شفیق ڈوگر اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شاہد نذیر کی معطلی کے فیصلہ پر فوری عملدرآمد کا حکم دیا ۔ وزیر اعلیٰ نے سرکاری افسروں کو خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ انکوائری ٹیم نے عبوری رپورٹ میں ذمہ داروں کا تعین کر دیا ہے اس لیے انہوں نے کنعان پارک میں جھولے ٹوٹنے کے حادثہ میں 70 زخمیوں کی عیادت کے موقعہ پر ڈی سی او ساہیوال ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پارکس اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شاہد نذیر کی معطلی کا حکم دیا تھا اب اس فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے ان افسروں کے چارج نہ چھوڑنے پر سرزنش کی اور کمشنر ساہیوال کو ہدایت کی کہ ان کے احکامات پر فوری عمل کیا جائے ۔

(جاری ہے)

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے زخمیوں کو بتالیس لاکھ روپے کے چیک کمشنر ساہیوال بابرحیات تارڈ ، پرنسپل میڈیکل کالج ساہیوال ظفر تنویر اور معطل ڈی سی او آصف اقبال نے تقسیم کیے جس کے بعد بعض اخبارات میں ڈی سی او کی بحالی کی خبریں شائع کر دی گئی تھی جس کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لیا اور معطلی کے احکامات پر عملدرآمد کا حکم دیا جس کے بعد ڈی سی او میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پارکس نے چارج چھوڑ کر لاہور کو دوڑیں لگا دیں ،۔قائم مقام میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ساہیوال کا چارج ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر عبدالمجید نے سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں