خاوندوں سے ناراض دو بیویوں نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

اتوار 10 جولائی 2016 17:25

ساہیوال10جولائی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 جولائی- 2016ء)یہاں نواح میں خاوندوں سے ناراض ہوکر دو شادی شدہ عورتوں نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

موضع فتح گڑھ کے فرزند علی کی بائیس سالہ بیوی صوفیہ اور کچی بستی ساہیوال کے محمد بشیر کی 55سالہ بیوی جنت بی بی کا اپنے خاوندوں سے جھگڑا ہو گیا اور جب یہ جھگڑاطوالت اختیار کر گیا تو خاوندوں نے دونوں کی پٹائی کی جس پر دلبر داشتہ ہوکر صوفیہ اور جنت بی بی نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں جس پر دونوں کو بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال میں لایا گیا جہاں دونوں دم توڑ گئیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں