مہندی کی رسم میں فائرنگ، نوجوان جاوید اختر گولیاں لگنے شدید زخمی حالت نازک۔

اتوار 10 جولائی 2016 17:23

ساہیوال10جولائی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 جولائی- 2016ء) نواحی چک 5-49ایل میں مہندی کی رسم میں فائرنگ سے گولیاں لگنے کے نتیجہ میں جاوید اختر شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال پہنچا دیا گیا اور اسے اپریشن کے بعد انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کرا دیا گیا ہے اور حالت نازک ہے ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسی چک کے ز میندار غلام قادر کے بیٹے حسن کی شادی تھی رات بارہ بجے رسم مہندی پر منچلے نوجوانوں نے اندھا ددھند فائرنگ کی جس سے پورا گاؤں گولیوں کی گن گرج سے لرز اٹھا اور دنیا پور لودھرا ں سے اپنی خالہ کو ملنے کے لیے آنے والا ایک مہمان جاوید اختر گولیوں کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس یوسف والا نے موقعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں