بلدیاتی الیکشن کے امیدوار کا اغواء ،ننگا کر کے پھرایا گیا ،نازیبا حرکات ۔

پولیس نے یونین کونسل کے چیئر مین سمیت سات ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

اتوار 10 جولائی 2016 17:21

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 جولائی- 2016ء) پولیس نور شا ہ نے یونین کونسل نور شاہ کے چیئر مین پیر عجم شاہ کھگہ اور اس کے چھ ساتھیوں کے خلاف مخالف امیدوار محمد عارف کو اغوا ء کر کے اپنے ڈیرہ پر لیجا کر ننگا کر کے تضحیک امیز سلوک کرنے کے الزامات میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ملزموں میں گینگ ریپ کے مقدمہ کا مفرور ملزم ملک علی مادھر، یوسف ،عباس وٹو ،احمد یار اور دو نامعلوم ملزم بھی شامل ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے خضر حیات کھگہ گروپ کے امیدوار چیئر مین رمضان شاہ کھگہ اور ان کا پینل محمد عارف وغیرہ ہار گئے جبکہ آزاد امیدوار پیر عجم شاہ کھگہ کا پینل جیت گیا اور مسلم لیگ ن کا پینل ہار گیاجس کے بعد یونین کونسل کے چیئر مین پیر عجم شاہ کھگہ مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے اور مخالف امیدوار اور اس کے پینل کے امیدوارو ں کے خلاف انتقامی کاروائیاں شروع کر دیں اور یوتھ کی سیٹ کے امیدوار محمد عارف کو قتل کی دھمکیاں دی جس کے بعد 05 جولائی کو دن گیارہ بجے محمد عارف کو پیر عجم شاہ کھگہ نے اپنے چھ ساتھیوں کے ہمراہ محمد عارف کو چک ٹھٹہ ماننک سے ایک گاڑی 1214وی آئی جی میں اسلحہ کے زور پر اغواء کر کے روشہ شانی گاؤں میں عجم شاہ کھگہ اپنے ڈیرہ پر لے آئے اور محمد عارف کو ننگا کر کے چھترول کی اور بازارمیں گھمایا پھر باندھ کر غیر مہذب حرکات کیں جب محمد عارف کے ورثاء اور اس کے حامیوں کو اطلاع ملی تو ملزمان نے برہنہ حالت میں محمد عارف کو بھگا دیااور پولیس نور شاہ نے کوئی کاروائی نہ کی جب ڈی پی او ساہیوال کے نوٹس میں یہ بات آئی تو چاریوم بعد پولیس نے ڈی پی او کے حکم پر مقدمہ 365-355ت پ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

(جاری ہے)

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملز م ملک علی مادھر گینگ ریپ کے کیس میں عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے کے بعد فرار ہو گیا دوسرے ملزم یوسف ، عباس وٹو اور احمد یار بھی مختلف مقدمات میں اشتہاری ہیں اور وہ چیئر مین یونین کونسل کے پاس بطور سیکورٹی گارڈ ہیں ان ملزموں کے خلاف گینگ ریپ ڈکیتی ، چوری ،اقدام قتل اور اغواء جیسے جرائم کے 18مقدمات درج ہیں ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں