ساہیوال،وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر جھولا ٹوٹنے کے حادثے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی کا قیام،کمیٹی کو 48 گھنٹوں میں رپورٹ دینے کا حکم

ہفتہ 9 جولائی 2016 18:32

ساہیوال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9 جولائی- 2016ء) وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر ساہیوال میں جھولا ٹوٹنے کے حادثے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی کا قیام ۔ 48 گھنٹوں میں رپورٹ دینے کا حکم۔ کمیٹی ذمے داروں کا تعین کرے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ساہیوال میں کنعان پارک میں جھولا گرنے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیاہے ۔ وزیر اعلی پنجاب نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کوانکوائری کمیٹی کا کنوینر جبکہ ممبر وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم اور ڈی جی پی ایچ اے لاہور کو کمیٹی کا ممبر مقرر کیا گیاہے۔ انکوائری کمیٹی واقعہ کی تحقیقات کر کے غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرے گی اورمستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے سفارشات بھی مرتب کرے گی۔انکوائری کمیٹی48گھنٹے میں رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی۔ساہیوال کے کنعان پارک میں ٹرو کے روز ہونے والے اس حادثے میں ستر بچے اور دیگر افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے اٹھارہ کی حالت ہسپتال میں نازک ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں