وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شر یف کابغیر پرو ٹو کول اچا نک تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال سا ہیوال کا دورہ

جھو لا گر نے کے واقعہ میں زخمی بچو ں کی عیا دت،کمشنر سا ہیوال اور ہسپتال میں گند گی پر ڈاکٹرز کی سر زنش، ڈی سی او سا ہیوال معطل،بچوں کی خو شیاں ما ند کر نے والے سزا سے نہیں بچ پا ئیں گے، وزیر اعلی پنجاب

جمعہ 8 جولائی 2016 19:37

سا ہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8جولائی۔2016ء) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شر یف نے بغیر پر ٹو کول تحصیل ہیڈکوارڑٹرز ہسپتال سا ہیوال کا اچا نک دورہ کیا،جھو لا گر نے کے وا قعہ میں زخمی بچوں کی عیا دت کر تے ہو ئے ذ مہ داران کے خلاف سخت کا روا ئی کر نے کا حکم دے دیا۔وزیر اعلی پنجاب نے جمعہ کو بغیرپرو ٹو کول مسا فر وین میں سفر کیا اور ہسپتا ل پہنچ گئے جہاں انہوں نے جھو لا گر نے کا واقعہ میں زخمی ہو نے والے بچوں کی عیا دت کی،اس مو قع پر وزیر اعلی نے ہسپتال کے ایمر جنسی وارڈ سمیت دیگر وارڈز کا بھی دورہ کیا اور گند گی کے ڈ ھیرد یکھ کر کمشنر سا ہیوال اور ہسپتال کے ڈاکٹرز کی سر زنش کی اور ڈی سی او کو فو ری طو ر پر معطل کر دیا۔

وزیر اعلی نے ڈاکٹرز سے سوال کیا کہ یہ ہسپتال ہے یا چڑ یا گھر ؟ مر یضوں کے بیڈز بھی صا ف نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بچوں کے علا ج معا لجہ میں غفلت برداشت نہیں کی جا ئیگی، بچوں کی خو شیاں ما ند کر نے وا لوں کو سزا ضرور ملے گی،ذ مہ داران کسی صورت بھی سزا سے نہیں بچ پا ئیں گے،وزیر اعلی نے انتظا میہ سے سوال کیا کہ یہ جھو لے کس کی اجازت سے لگا ئے گئے تھے جس کا کو ئی منا سب جواب نہیں دیا گیا۔

وا ضح رہے کہ ساہیوال کے کنان پارک میں کشتی جھولا ٹوٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ کشتی جھولا خراب اور خستہ حال ہونے کی وجہ سے ٹوٹا جب کہ جھولا چلانے کی اجازت ڈی سی او کی جانب سے دی گئی تھی تاہم اس حوالے سے انتظامیہ مزید تحقیقات کررہی ہے۔ ہائی کورٹ کی جانب سے اس طرح کے خستہ حال جھولے پارکوں میں چلانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں