ساہیوال، ڈاکوؤں نے دو بیوپاریوں سے 95ہزار روپے کی نقدی اور دو موبائل لوٹ لئے

منگل 5 جولائی 2016 14:31

ساہیوال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) ساہیوال شہر میں ڈاکوؤں نے دو بیوپاریوں سے 95ہزار روپے کی نقدی اور دو موبائل فون لوٹ لیے اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔شاداب ٹاؤن کا حافظ محمد کاشف بیوپاری مارکیٹ سے وصولی کر کے اپنے گھر جا رہا تھا کہ دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے پستول تان کر روک لیا اسے 55ہزارروپے کی نقدی اور موبائل چھین لیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

دوسری واردات شاد مان ٹاؤن منڈھالی روڈ پر ہوئی یہاں اشتیاق احمد اپنی موٹر سائیکل پر اپنے بھتیجے معظم علی کے ہمراہ بازار سے سودا سلف خرید کر گھر جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے پستول دیکھا کر چالیس ہزار روپے کی نقدی اور موبائل چھین لیا اورفائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئیپولیس غلہ منڈی اور تھانہ فرید ٹاؤن نے دو مقدمات 397-392ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزموں کا کوئی سراغ نہیں چل سکا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں