ساہیوال، انتظامیہ نے ماڈل رمضان بازار بند کردیا

منگل 5 جولائی 2016 14:31

ساہیوال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) ماڈل بازار ساہیوال رمضان المبارک کے 29روزے کو صبح سویرے اجڑ گیا محکمہ خوراک اور دوسرے سرکاری اداروں کے ملازمین گھروں کو چلے گئے اور رمضان بازار کے دکانداروں نے بتایا کہ 28رمضان المبارک کی رات کو ضلعی انتظامیہ نے سستا رمضان بازار بند کردیا ہے اس لیے اب رمضان بازار کے دکاندار اپنا معمول کا کاروبار کررہے ہیں۔

رمضان بازار کے دکانداروں نے رمضان سیل بند کر کے بازاری نرخوں پر اشیائے خوردونوش فروخت کرتے رہے اور انہوں نے بھی مہنگائی کے نظارے منہ مانگے دام لیکر لیے۔ محکمہ خوراک کے سٹال سے آج آٹا بازار کے ریٹ پر فروخت ہوتا رہا سینکڑوں غریب خریدار ماڈل بازار میں سستی چینی اور سستا آٹا لینے کے لیے رل گئے ۔

(جاری ہے)

جب ضلعی انتظامیہ کے افسروں سے رابطہ قائم کیا گیا تو متعلقہ افسروں کے موبائل فون پر کسی نے کوئی جواب نہ دیا۔

شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ سبسڈی کے نام پر کروڑوں روپے افسروں کو دینے کی بجائے اگر حکومت ایمانداری سے قیمتوں پر کنٹرول کر لے تو عوام کو بے ہنگم مہنگائی سے نجات مل سکتی ہے۔ شہریوں نے سستے رمضان ماڈل بازار ساہیوال کے نام پر ضلعی انتظامیہ کے افسروں ، محکمہ خوراک ، لوکل گورنمنٹ اور ٹی ایم اے کے افسروں نے دو کرڑ روپے سے زائد کی رقوم ہڑپ کر لی ہے اس لیے اس کا خصوصی آڈٹ کرا یا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں