ضلع ساہیوال میں عید الفطر کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی پلان جاری

پیر 4 جولائی 2016 15:44

چیچہ وطنی ۔ 4 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جولائی۔2016ء) عید الفطر کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے ۔ ضلع بھرکی مساجد و عید گاہوں پر کل 573پولیس افسران و اہلکار اور قومی رضاکاران ڈیوٹی پر مامور کئے گئے ہیں۔ یہ بات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد عاطف اکرام نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ساہیوال میں عید الفطر کے موقع پر فو ل پروف سیکیورٹی کے لئے 37سب انسپکٹر ز،68اسسٹنٹ سب انسپکٹرز ، 45ہیڈ کانسٹیبلز،420کانسٹبلز،3لیڈی کانسٹیبلز و قومی رضاکاران ڈیوٹی سر انجام دے گئے ۔

مساجد و عیدگا ہوں کی سیکیورٹی کے لئے واک تھرو گیٹس اور میٹیل ڈیٹیکٹر کے ذریعے خصوصی چیکنگ کی جائے گی ۔ عورتوں کی چیکنگ کے لئے لیڈ یز پولیس کی ڈیوٹیاں بھی لگائی گئی ہیں جبکہ سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جائے گئے ۔

(جاری ہے)

مساجد و عید گاہوں کی ارد گرد کی چیکنگ بذریعہ سپیشل برانچ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ سے بھی کروائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی ہے ۔جس کی خلاف ورزی کر نے والوں خلاف سخت ایکشن لیاجائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ارد گرد کے حالات پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سر گرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ سماج دشمن عناصر کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہونے دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں