ساہیوال ‘ایم پی اے گرانٹ سے مکمل ہونیوالی سڑک پہلی بارش کے بعد ٹوٹ پھوٹ کاشکار ‘سڑک سائیڈوں سے بیٹھ گئی

سڑک کے درمیان میں جگہ جگہ کھڈے بن گئے‘ دیہاتیوں کا شدید احتجاج‘ ٹھیکیدار کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

ہفتہ 2 جولائی 2016 21:58

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء) ایم پی اے گرانٹ سے مکمل ہونیوالی سڑک پہلی بارش کے بعد ٹوٹ پھوٹ کاشکار ‘سڑک سائیڈوں سے بیٹھ گئی اور سڑک کے درمیان میں جگہ جگہ کھڈے بن گئے۔ دیہاتیوں کا شدید احتجاج۔ متعلقہ اعلیٰ حکام سے نوٹس لیکر ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ اے ڈی ایل جی نے نواحی گاؤں 57/5-L کو جانے والی سڑک ایم پی اے گرانٹ 86لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کاٹھیکہ افضل نامی ٹھیکیدار کو دیا جس نے ایک ہفتہ قبل سڑک مکمل کی اور مون سون کی پہلی ہی بارش نے سڑک کا پول کھول دیا اور سڑک پر جگہ جگہ کھڈے بن گئے اور سائیڈوں سے بیٹھ گئی ۔

دیہاتیوں نے جگہ جگہ کھڈے بننے اور سائیڈیں بیٹھنے پر شدید احتجاج کیا اور کہاہے کہ مذکورہ ٹھیکیدار نے سڑک کی تعمیر کے دوران ناقص میٹریل استعمال کیا اور مون سون کی پہلی ہی بارش کے بعد سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی جبکہ سڑک کے درمیان آنیوالی پلیاں بھی ناقص میٹریل کے ساتھ تعمیر کی گئیں اور ایک پلی بھی بیٹھ گئی۔

(جاری ہے)

دیہاتیوں کا کہناتھا کہ سڑک کی تعمیر کے وقت متعلقہ افسران کو بھی توجہ دلائی گئی لیکن کسی نے نہ تو کوئی نوٹس لیا اور نہ ہی سڑک تعمیر کے دوران معائنہ کرنے کی زحمت گوارہ کی ۔ انہوں نے متعلقہ اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیاہے کہ سڑ ک کی تعمیر کے دوران ناقص میٹریل سے سڑک تعمیر کرنے والے مذکورہ ٹھیکیدار کے خلا ف کارروائی کی جائے اور سڑک دوبارہ تعمیر کروائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں