کبڈی میچ کے دوران فائرنگ سے کھلاڑی جاں بحق ، ایک شدید زخمی

جمعہ 1 جولائی 2016 20:52

کبڈی میچ کے دوران فائرنگ سے کھلاڑی جاں بحق ، ایک شدید زخمی

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء ) نواحی چک 11-6ایل میں کبڈی کے میچ کے دوران فائرنگ گولیاں چل گئی ایک کھلاڑی محمد ارشد قتل اور ایک محمد عاطف گولیاں لگنے سے شدید زخمی جسے فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک ہے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسی چک میں کبڈی کا میچ ہو رہا تھا کہ ایک بنچ کے تنازعہ پر احسان جٹ وغیرہ سات مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس سے تماشائیوں میں بھگدڑ مچ گئی فائرنگ کے نتیجہ میں گولیاں لگنے سے محمدارشد موقعہ پر ہی دم توڑ گیا جبکہ محمد عاطف کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

پولیس تھانہ ہڑپہ نے موقعہ پر پہنچ کر احسان جٹ وغیرہ تین ملزموں کو گرفتار کر لیا اور تفتیش شروع کر دی ہے مزید گرفتاریاں متوقعہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں