ساہیوال،نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کی جانب سے سواریوں سے زائد کرایہ وصول کر نے پر ڈی او سی نے انکوائری کا حکم دے دیا

جمعرات 30 جون 2016 22:28

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء) نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کی بسوں میں سواریوں سے زائد کرایہ وصول کیاجانے لگا ‘شہری کی درخواست پر ڈی او سی نے انکوائری کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی ایک نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کی نان اے سی بسوں میں ساہیوال سے فورٹ عباس روٹ پر مسافروں سے زائد کرایہ وصول کیا جارہاہے زائد کرایہ وصول کرنے پر مسافروں نے متعدد بار احتجاج کیا لیکن کہیں شنوائی نہیں ہو ئی ۔

گزشتہ دنوں نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کی بس پر ایک مسافر شاہد مقصود جٹ نے ساہیوال سے بہاولنگر کا سفر کیا تو کنڈیکٹر نے کرایہ 100روپے کی بجائے 120روپے وصول کیا جس پر شہری نے ڈی سی او ساہیوال کو درخواست دی اور ڈی او سی نے سیکرٹری آرٹی اے کو انکوائری کا حکم دیدیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں