الیکشن ٹربیونل نے میونسپل کارپوریشن ساہیوال مسلم لیگ (ن) یونین کونسل نمبر 6 کے چیئر مین اور وائس چیئر مین کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیدیا

جمعرات 30 جون 2016 21:24

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جون ۔2016ء ) الیکشن ٹربیونل ساہیوال مسٹر جسٹس ریٹائرڈ رانا زاہد محمود نے میونسپل کارپوریشن ساہیوال کی یونین کونسل نمبر 6کے مسلم لیگ ن کے نو منتخب چیئر مین حاجی محمد لطیف اور وائس چیئر مین علی اظہر خاں کے خلاف مخالف امیدوار شفقت جاوید کی پٹیشن پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا ہے اور ٹربیونل نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ساہیوال کو حکم دیا ہے کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کر کے 14جولائی کو رپورٹ ٹربیونل میں پیش کی جائے ۔

(جاری ہے)

اپنی پٹیشن میں امیدوار چیئر مین شفقت جاویداور وائس چیئر مین کے امیدوار شیخ محمد حنیف نے الزام لگایا تھا کہ پولنگ کے دن ووٹوں کی گنتی میں وہ کامیاب ہوئے تھے لیکن انتظامیہ سے ساز باز کرکے ووٹوں کا ایک تھیلہ غائب کرادیا گیا اور ایک ووٹ کی برتری سے حاجی محمد لطیف کے پینل کو پولنگ کے دو روز بعد منتخب قرار دے دیا تھا اس لیے غائب ہونے والا تھیلہ بھی برآمد کیا جائے اور ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے ووٹوں کا تھیلہ غائب کرنیوالے پولنگ اسٹاف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا جس پر انتظامیہ نے عملدرآمد نہ کیا ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں