پانی کے جھگڑے پر قتل ہونے والے تین سگے بھائیوں اور بارہ افراد کو زخمی کرنے پر سترہ افراد کے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ 25 جون 2016 21:11

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جون ۔2016ء) پولیس یوسف والا نے گزشتہ روز قصبہ جہان خان میں پانی کے جھگڑے پر قتل ہونے والے تین سگے بھائیوں اور بارہ افراد کو زخمی کرنے پر سترہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جن کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اُن میں جوئیہ براداری کے انور محمد اقبال محمد امین محمد رمضا ن افتخار احمد زوار احمد ساجد الیاس نیاز ممتاز عاقب مدثر مرتضی یسین صدام اور محسن وغیرہ شامل ہیں پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے ادھر پولیس نے تینوں بھائیوں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کروا کر ورثہ کے حوالے کر دیا قتل ہونے والے مزمل ممتاز اور صفدر کا جنازہ اُٹھایا گیا تو کہرام میچ گیا پورا گاؤں سوگوار ہو گیا تینوں بھائیوں کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں