ساہیوال میں غیرت کے نام پر بھائی نے اپنے کزن کے ساتھ مل کر سگی بہن کو گلہ دباکر موت کے گھاٹ اتار دیا

ہفتہ 25 جون 2016 21:11

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جون ۔2016ء) ساہیوال کے گاؤں نامہ سیال میں غیرت کے نام پر بھائی نے اپنے کزن کے ساتھ مل کر سگی بہن کو گلہ دباکر موت کی نیند سولا دیا پولیس نے لاش ورثہ کے حوالے کر دی ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہ ہو سکا بتایا گیا ہے کہ چودہ سالہ لڑکی روزینہ کو اُس کے بھائی رفیق نے اپنی عزت کی خاطر منع کرتا تھا اسی بات پر دونوں بہن بھائی میں جھگڑا رہتا تھا وقوعہ کے روز بھی دونوں میں لڑائی ہو گئی رفیق نے اپنے ایک کزن یوسف کے ساتھ مل کر اپنی بہن روزینہ کا اپنے ہاتھوں سے دبا دیا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئی اور ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں