ساہیوال، عارف والا روڈ پر مسافر کوچ ٹرالے سے ٹکراگئی ،عمرے پر جانے والی خاتون جاں بحق ،14 افراد زخمی

جمعہ 24 جون 2016 22:52

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون ۔2016ء) ساہیوال عارف والا روڈ چک114/9-L کے قریب مسافر کوچ سڑک کے کنارے کھڑے لکڑیاں سے لدھے ٹرالے سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں عمرے پر جانے والی ایک خاتون جاں بحق اور چودہ افراد زخمی ہو گئے جن میں سے دو بچوں کی حالت نازک ہے زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں جن کو سول ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے بتایا گیا ہے کے بہاولنگر کا ایک خاندان شہناز بی بی کو عمرے کی ادائیگی کے لیے ایک مسافر کوچ میں لاہور چھوڑنے جا رہے تھے جب کوچ سحری کے وقت ساہیوال کی حدود میں پہنچی تو سڑک کے کنارے ایک ٹرالہ جس میں لکڑیاں لدھی ہوئی تھیں اور اُس کے دونوں ٹائر پھٹے ہوئے تھے کوچ تیز رفتاری کے باعث رات کے اندھرے میں اس ٹرالے سے ٹکرا گئی موقع پر پندرہ افراد زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر عمرے پر جانے والی 45 سالہ شہناز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی زخمیوں کو ہیڈ انجری اور ہڈیاں ٹوٹ جانے کے باعث نیورو وارڈ ہڈیوں والے وارڈ اور سرجیکل وارڈ میں داخل کر لیا گیا ہے جہاں افسوس ناک پہلو یہ ہے کے ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال میں ایک عرصہ سے نیورو ڈاکٹر سرجن موجود نہیں ہے نیورو وارڈ میں آنے والوں کا علاج میڈیکل آفیسر ڈاکٹرز کرتے ہیں یا پھر اُن کو لاہور ریفر کر دیا جاتا ہے زخمی مسافروں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کے حادثے کا باعث بننے والا ٹرالہ ایک دن سے وہاں کھڑا تھا اُسے وہاں سے کیوں نہیں دُور کیا گیا یا حفاظتی بریئر لگایا گیا مسافروں نے یہ بھی بتایا کے مسافر کوچ کے ڈرائیور کو نیند آرہی تھی اُسے کئی بار منع کیا گیا کہ وہ گاڑی روک کر اپنی نیند پوری کر لے لیکن وہ باز نہ آیا پولیس نے کوچ کے ڈرائیور حسن کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے زخمی ہونے والوں میں زرینہ عدنان شبینہ ریان شکیلا عمران شفیق عروج فاطمہ زینب العابدین رضیہ منظورشامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں